پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے موقع پر برسبین میں مقیم ایک پاکستانی فین نے وطن سے محبت کا انوکھا اظہار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان فین زون کی تمام ٹکٹیں خرید لیں، پاکستانی پرچم بنائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ نومبر میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کےلیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ برسبین میں کھیلنا ہے۔
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کرکٹ فین طارق نوید نے پاک آسٹریلیا ٹی20 میچ کےلیے گابا کی 800 ٹکٹیں خرید لیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے گابا ٹی20 میچ کےلیے 800 ٹکٹوں پر مشتمل پاکستان فین زون بنایا تھا۔
طارق نوید میچ کے روز پاکستان فین زون میں انسانی پرچم بنائیں گے اور اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔
فین کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان سے آئے ہیروز آسٹریلیا میں ہمارے مہمان ہوں گے، برسبین میں شاندار حوصلہ افزائی کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی20 میچ 14 نومبر کو گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔