امریکی صدر جوبائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیل پر ایران کے حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تیس منٹ تک بات چیت کی اور ایران کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا عہد کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے پر بھی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے حماس سے جنگ بندی پر کوئی بات نہیں کی۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے کہا کہ اختلافات کے باوجود جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوئی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع یوف گیلنٹ نے بھی کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملہ مہلک، عین مطابق اور بہت ہی حیران کن ہوگا۔