• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرینگے، چین

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلیے چین پاکستان سے مل کر کام کرے گا۔ 

بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ سے پاکستان میں چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر ترجمان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ 

ترجمان نے مزید کہا کہ چین کے منصوبوں اور چینی اداروں کی حفاظت کےلیے بھی پاکستان کیساتھ کام کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید