• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیم کو جرگے کی اجازت دی ہے، پاکستان مخالف نعرے بازی نہیں ہوگی، صوبائی وزیر پختون یار خان


پختون یار خان : فوٹو فیس بک
پختون یار خان : فوٹو فیس بک

خیبر پختونخوا کے وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار خان نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کو جرگے کی اجازت دی ہے مگر وہاں پاکستان مخالف نعرے بازی نہیں ہوگی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پختون یار خان نے بتایا کہ جرگے میں نہ ریاست نہ آئین اور نہ پاک فوج کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی ہوگی، جرگے میں کسی اور ملک کا جھنڈا بھی نہیں لہرایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی منظور پشتین سے ملاقات

اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین کے درمیان ملاقات ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے اختیار مانگا ہے، پشتونوں کا مقدمہ میں لڑوں گا، وفاقی حکومت نے صوبے کی روایات پر حملہ کیا جو قابلِ مذمت ہے، قبائل نے پاکستان میں امن کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جرگہ اپنے طے شدہ مقام پر ہو گا جس میں مسائل پر مشاورت ہو گی، امن ہمارا بڑا مطالبہ ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پشتون روایات کے مطابق جرگہ ہو رہا تھا، امن کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، جانی نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت کو بتایا کہ جرگہ کروں گا، آج جرگہ ہو گا، میں اس جرگے کا میزبان ہوں، بڑے مقصد کے لیے چھوٹی باتوں کو درگزر کرنا پڑتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید