امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے تباہی کا تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا کہ طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔
فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے تباہی ہوئی، 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔
طوفان کی وجہ سے سنشائن اسٹیٹ کے کچھ علاقے سیلاب میں ڈوبے۔