• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی میں 20 کان کنوں کا قتل، مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج


-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

دکی میں کان کنوں پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام و دیگر دفعات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے، دکی میں علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔

پولیس کے مطابق راکٹ حملے میں 7 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کان کے مالک حاجی خیر اللّٰہ نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے 10 کانوں کی مشینری بھی نذرِ آتش کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید