استحکامِ پاکستان پارٹی سندھ کے صدر محمود مولوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو احتجاج ملک دشمنی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کے ٹولے نے پہلے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کو مِس گائیڈ کیا تھا، یہی ٹولہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی کی بغیر ہدایت احتجاج کی کال دے رہا ہے۔
محمود مولوی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، احتجاج انتشار کا باعث بنے گا، پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہونے دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت اسلام آباد پہنچے ہیں، عالمی برادری کے سامنے احتجاج سے منفی پیغام جائے گا۔
محمود مولوی نے یہ بھی کہا کہ ملک دشمنوں کو روکا جائے، پی ٹی آئی اپنا یہ احتجاج ایس سی او اجلاس میں شریک سربراہانِ مملکت کے واپس جانے کے بعد کرے۔