• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پی آئی اے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

اسلام آباد میں پی آئی اے کے دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے اسلام آباد میں دفاتر 14سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ دفاتر شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کانفرنس کے پیشِ نظر ہدایت پر بند رہیں گے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ آج سے وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید