• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سسٹم میں خامیوں کے باعث پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی، پیٹرسن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی۔ 

کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کے سوشل میڈیا پر دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر ہی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑی صحیح ٹریننگ نہیں کرتے تھے، جیت اور ہار کے حوالے سے زیادہ جذباتی ہوجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا میدان سے باہر تسلسل نہیں، اس لیے میدان میں تسلسل کی امید کیسے کی جاسکتی ہے؟

کیون پیٹرسن کے مطابق وہ اس بات سے متفق ہیں کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر ان کے ذہن میں غلط فہمی پیدا کرتی ہے۔ پاکستان کے لیے کھیلنا سب سے بڑی ترجیح ہونا چاہیے۔

کیون پیٹرسن نے پاکستان ٹیم کے ایک یونٹ کی طرح نہ کھیلنے کے سوال پر مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم میں خامیوں کی موجودگی تک پاکستان ٹیم ایک یونٹ کی طرح نہیں کھیل سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناقص ٹریننگ کے طریقے اور زیادہ جذبات جڑنے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اگر یہ کلچر تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹیم بھی کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید