لڑکی کے قتل میں ملوث ملزم سمیر علی کو کراچی کے علاقے ملیر سٹی سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے برہانی ٹاؤن میں خاتون اسماء کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا۔
ملزم مقتولہ کی لاش کو پانی کے ٹینک میں ڈال کر فرار ہو گیا تھا۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ واقعہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔