کراچی ( اسٹاف رپورٹر )وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل ڈسٹرکٹ سٹی نے ایک ماہ سے لڑکی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے والے ملزم محمود کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے وومن اینڈ چلڈرن پروٹیکشن سیل ڈسٹرکٹ سٹی میں درخواست میں شکایت کی تھی کہ ملزم محمود جو اس کا پڑوسی ہے کچھ عرصہ قبل شفٹ ہوا ہے اس کے خلاف ویڈیوز بنانے، غیر اخلاقی تصاویر لینے اور پیچھا کرکے ہراساں کررہاہے۔