• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، فخر زمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

قومی ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی میچز سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

ایک بیان میں فخر زمان نے کہا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں۔ پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا۔ گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم کو گزشتہ رات سیریز کے باقی میچز نہ کھیلانے سے متعلق بتادیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اظہر محمود اور بابراعظم نے طویل نشست کی، اس دوران اسٹار بیٹر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے میچز سے باہر رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا، جس میں بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید