حب(نامہ نگار)ایس ایس پی ضلع گوادر برکت حسین کھوسو ،میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی نے پولیس لائن گوادر میں درخت لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ،اس موقع پر میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین عابد رحیم سہرابی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت لگانے سے ماحول صاف ستھرا او رآلودگی میں کمی ہو گی ،ایس ایس پی برکت حسین کھوسہ نے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد شعور اور ماحول دوستی کو اجاگر کرنا ہے درخت لگانے سے ایک خوشگوار ماحول کا اثر پیدا ہوتاہے گوادر جہاں بارشں کم ہونے کی وجہ سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ رہتا ہے اگر زیادہ درخت لگا دیئے جائیں تو بارشں کا امکان زیادہ بڑھتاہے،انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت ضلع گوادر کے پولیس تھانوں میں پانچ سو درخت لگا ئے جایئں گے۔