• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد شاہ کی ’رواداری مارچ‘ کے شرکاء کیخلاف پولیس کارروائی پر معذرت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ’سندھ رواداری مارچ‘ کے شرکاء کے خلاف پولیس کارروائی پر معذرت کر لی لیکن انھوں نے تحریک لبیک کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کا ذکر نہیں کیا،وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس کی کارروائی سے مجھے بہت دکھ پہنچا ہے اور میں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔ بےنظیر ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاپنی تقریر کے آغاز میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہو۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شہر میں سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے پولیس نے مداخلت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا اور اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ہو رہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید