• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا مرحلہ، 10 سالہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

فوٹو بشکریہ یونیسیف
فوٹو بشکریہ یونیسیف

غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرا مرحلے کے دوران 10سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 5 لاکھ 90 ہزار سے بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کی دوسری خوراک دی جائے گی۔

یاد رہے کہ غزہ میں ستمبر میں ہونے والی انسدادِ پولیو مہم میں 5 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔

غزہ میں رواں سال اگست میں 25 سال بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید