• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پرامن سیاسی جماعت کو جلسے اور احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ـــ فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہر پرامن سیاسی جماعت کو جلسے اور احتجاج کی اجازت ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کی عدالتیں چاہتی ہے، اس وقت جو ترمیم ہوگی وہ حکومت کو فائدہ دینے کے لیے ہو گی، سمجھ نہیں آتا کہ  پی ٹی آئی، جے یو آئی اور دیگر جماعتیں مذاکرات کیوں کر رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ نئے چیف جسٹس تک مؤخر ہونا چاہیے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ شنگھائی کانفرنس میں فلسطین کے مسئلہ کو اجاگر کرنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں اور تعلیم کے شعبے کو نجی سیکٹر کےحوالے کیا جا رہا ہے، ریاست معیاری اور مفت تعلیم فراہم کرنے سے بری الذمہ ہو رہی ہے، 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، 38 فیصد تعلیمی اداروں میں بجلی، صاف پانی اور بیت الخلاء کی سہولت نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کا بڑا حصّہ آئی پی پی پیز کے پاس چلا جاتا ہے، ہماری جدوجہد کے نتیجے میں 5 آئی پی پیز دستبردار ہوئیں اور 18 سے مذاکرات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید