• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان، وانا کی نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران بچی چل بسی


جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کی نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران بچی چل بسی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال انتظامیہ کے مطابق حالت بگڑنے پر بچی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فضل الرحمان کے مطابق بچی ڈی ایچ کیو اسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل نے کہا کہ عطائی ڈاکٹر اجمل خان کو گرفتار کرکے کلینک سیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاج کے دوران 8 سالہ بچی کی موت خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے واقع ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید