پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی پر پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا موقف سامنے آگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور پنجاب سے پارٹی کے سینئر رہنما حماد اظہر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ حماد اظہر نے علی امین گنڈاپور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الزام مت لگائیں، احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا اس پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ تو روپوش ہو، کیسے لیڈ کریں گے؟ ورکرز کو بےیارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے۔
اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ تشویشناک ہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات کیسے باہر آتے ہیں۔ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا موقف ہوتا ہے۔