پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق ’دروزبا ہفتم‘ کا آغاز ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 ہفتے طویل مشق 13 اکتوبر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں شروع ہوئی۔
مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
مشق میں لائٹ کمانڈو ٹروپس اور روسی فوجی دستے بھی شریک تھے۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ مشق کا مقصد دوست ممالک کےدرمیان تاریخی، فوجی تعلقات کو بہتر بنانا بھی ہے۔
مشق میں حصّہ لینے والے دستے ایک دوسرے کے باہمی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔