• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی بحریہ ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو کا دورۂ پاکستان

--- اسکرین گریب
--- اسکرین گریب

اطالوی بحریہ کے ایئر کرافٹ کیریئر کاوور اور فریگیٹ الپینو پاکستان کے دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کاوور کراچی بندرگاہ میں آنے والا اٹلی کا پہلا ایئر کرافٹ کیریئر ہے۔

کراچی آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور اطالوی سفیر نے جہازوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اطالوی بحریہ کے اعلیٰ حکام اور دفاعی صنعت کے وفد نے بھی کراچی کا دورہ کیا، جبکہ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے اطالوی ایئر کرافٹ کیریئر کا دورہ کیا۔

اطالوی سفیر اور بحریہ کے اعلیٰ حکام نے کمانڈر پاکستان فلیٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور بحری شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید