• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے اسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مقبوضہ فلسطین میں نوجوان کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی اسرائیل کے شہر اشدود میں پیش آیا۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے اسرائیلی پولیس کا سارجنٹ میجر ادیر قدوش روٹ 4 ہائی وے پر مارا گیا۔ مقبوضہ علاقے میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے 4 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ علاقے میں فائرنگ کرنے والے فلسطینی نوجوان کو بھی فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔

دوسری جانب خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹوں میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید