• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نیول اکیڈمی کیڈٹس کی برازیل میں سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے برازیل میں 79ویں بین الاقوامی سیلنگ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے سیلنگ مقابلوں میں دوسری پوزیشن اور سلور میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جے 24 کلاس سیلنگ بوٹس پر منعقدہ مقابلوں میں 9 ممالک کی اکیڈمیز کے کیڈٹس نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں برازیل، اٹلی، چین، کولمبیا پرتگال، ارجنٹائن، پیرو اور بھارت کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق 3 ماہ میں بین الاقوامی سیلنگ مقابلوں میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس کی یہ دوسری کامیابی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  شاندار کامیابی پر کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا بین الاقوامی مقابلے میں شاندار کارکردگی پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ معیار کا ثبوت ہے۔

قومی خبریں سے مزید