• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا، سماعت کے دوسرے روز پراسیکیوٹر کے دلائل

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ میں سارہ شریف قتل کیس کی سماعت کے دوسرے روز عدالت میں پراسیکیوٹر بل ایملن جونز نے اپنے دلائل میں کہا کہ زخم چھپانے کیلئے سارہ کو حجاب پہنایا گیا۔ 

پراسیکیوٹر بل ایملن جونز کے مطابق سارہ نے موت سے 7 ماہ پہلے جنوری 2023 سے حجاب پہننا شروع کیا۔ سارہ کے اسکول والوں نے جون 2022 اور مارچ 2023 میں چہرے پر زخم دیکھے۔

پراسیکیوٹر نے مزید کہا زخموں کے متعلق اساتذہ کے پوچھنے پر سارہ شریف نے مختلف کہانیاں سنائیں۔

پراسیکیوٹر بل ایملن جونز نے کہا سارہ شریف کو اپریل 2023 میں اسکول سے اٹھا لیا گیا تھا۔ پڑوسیوں کےمطابق گھر سے اکثر بچوں کو مارنے اور انکے رونے کی آوازیں آتی تھیں۔ 

بل ایملن جونز کے مطابق سوتیلی والدہ نے اپنی بہنوں کو سارہ پر والد کے تشدد کا بتایا تھا۔

سارہ شریف کے قتل پر اس کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے سارہ شریف کی لاش 10 اگست 2023ء کو ووکنگ میں واقع اس کے گھر سے ملی تھی۔ سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز قبل عرفان شریف، بینش بتول اور فیصل ملک پانچ بچوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید