مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج ملاقات متوقع ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن لاہور پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن آج نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے اس دوران مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی تھی۔
مولانا فضل الرحمٰن اسی سلسلے میں قائدِ مسلم میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔