• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آگئیں، 4 افراد جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بہاولپور میں قومی شاہراہ پر 2 موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 خاتون زخمی بھی ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تمام لاشوں اور زخمی خاتون کو بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید