اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی 18 اکتوبر کو لبنان کا دورہ کریں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا میلونی جمعے کو اردن کے بادشاہ اور لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔
اطالوی وزیراعظم پہلے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے عقبہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ملاقات کریں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد وہ بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے دوپہر 2:30 بجے ملاقات کریں گی۔