اسرائیلی طیاروں کی جنوبی لبنان میں سرکاری عمارت پر بمباری سے مقامی میئر سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قانا میں بھی گھر اور طبی مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللّٰہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
دریں اثنا حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے، جس میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج دستے پر بھی حملہ کیا گیا، جس میں کئی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔