• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جاتی امراء آمد


صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جاتی امراء پہنچے۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز و دیگر نے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ 

سیاسی قائدین کی ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، نوید قمر، مولانا اسعد محمود، مریم اورنگزیب اور مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ 

قومی خبریں سے مزید