لاہور (جنگ نیوز)لاہور میں طالبہ سے زیادتی کا دعویٰ کرنے والے ٹک ٹاکر وکیل نےافواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں شروعہوتے ہیں اچانک اپنا مؤقف بدل لیا ہے، لیکن اس کی یہ کوشش کسی کام نہ آئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔فیصل جٹ ایڈووکیٹ نے ٹک ٹاک پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ پولیس کی جانب سے آج بیان سامنے آیا ہے کہ لاہور شہر میں ایسا کوئی واقعہ ہی نہیں ہوا ہے، ایس پی شہر بانو کے ساتھ بچی کے والد اور چچا کا بھی بیان سامنے آیا کہ ہماری بچی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، وہ گر گئی تھی اسے اس سے چوٹ لگی تھی، ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ کسی بھی اسپتال میں ایسا نہ تو کوئی کیس آیا نہ کوئی بچی ملی جس کے ساتھ ایسا کچھ ہوا ہو۔