• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ: متعدد گداگر خواتین گرفتار، پاکستانی بھی شامل

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سعودی عرب کے شہر جدہ میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق جدہ کی مختلف دکانوں، مالز اور کار پارکنگ سے متعدد گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ان گرفتار گداگروں میں یمنی اور پاکستانی خاتون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گداگروں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید