• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین قریشی کی اہلیہ کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی و پنجاب حکومت آئین، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے لیے اغواء کیا گیا، ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وتیرہ ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختون خوا نے کہا کہ آئین میں ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف قانونی و سیاسی مزاحمت کریں گے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

قومی خبریں سے مزید