سندھ ہائی کورٹ میں 12 نئی کورٹس اور چیمبرز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
12 نئی کورٹس کا سنگِ بنیاد چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے رکھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا ہے کہ ایک سوچ کا سفر تھا جب سندھ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 26 تھی۔
انہوں نے کہا کہ یقین کریں یہ ابھی ابتداء ہے، ہم مزید اصلاحات کریں گے، انصاف کی فراہمی کے لیے کسی اقدام سے نہیں رکیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کا کہنا ہے کہ اس ادارے نے ہمیں بہت کچھ دیا، کوشش ہے کہ اس ادارے کو کچھ لوٹائیں۔