ملتان(سٹاف رپورٹر) لیگل ایڈوائزر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محمد اسلم نے کہا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے شہر کی تہذیبی روایات کو اُجاگر کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،جن میں شہر کے اہم چوک ،فلائی اوورز ، اورشاہراہ کے نام دئے جانے کے بارے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبارنویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مولانا رومی نے ملتان میں ہوتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’ملتان ما جنت اعلیٰ برابراست آہستہ پابند کہ فرشتے سجدہ می کنند‘‘ایسے اعزازاس قدیم ترین زندہ وتابندہ شہر اولیاء کو یوں نصیب ہوئے ،انہوں نے بتایا کہ ابن بطوطہ نے اپنی کتاب عجائب الاسفار میں لکھا ہے کہ’’ قصبہ لاہور یکے از مضافات ملتان است‘‘بے شک اب یہ کہاوت نئی صورت حال کے تحت یکسر اُلٹ ہوگئی ہے، مگر ملتان کی چہار اشیاء تحفہ ملتان است گرد گرما گداوگورستان است کہنے والےاب بھی ان میں اسے خود کفیل کہہ سکتے ہیں، چونکہ ملتان کو بگ سٹی بنائے جانے کیلئے ارباب اقتدار عندیہ دے چکے ہیں۔