• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوگیا، اقوام متحدہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں غربت کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے اور دنیا کی ایک اعشاریہ ایک ارب آبادی غربت کا شکار ہے۔

عالمی انڈیکس کے مطابق غربت کی شرح افریقہ اور جنوبی ایشیا میں ہولناک ترین ہے، ہر چھ میں سے 5 غریب افراد افریقہ یا جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔

انڈیکس کے مطابق 1.1 بلین غریب لوگوں کی تقریباً نصف تعداد صر ف پانچ ممالک میں مقیم ہے۔ جس میں سے بھارت میں 1.4 بلین آبادی میں سے 234 ملین افراد انتہائی غربت کا شکار ہیں۔

پاکستان میں 47 فیصد افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ اس کے بعد ایتھوپیا، نائیجیریا اور جمہوریہ کانگو کا نمبر آتا ہے۔

اقوام متحدہ نے دنیا کے تحفظ اور اس کی خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے جو ترقیاتی اہداف مقرر کیے ہیں، ان میں 2030ء تک غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں غربت کی شرح میں اضافے کو کم کرنا اور یومیہ 3.65 ڈالر سے کم پر زندگی بسر کرنے والے کروڑوں لوگوں کو 14 ارب ڈالر سے تھوڑی زیادہ رقم سے غربت سے نکالنا ممکن ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید