صوابی میں نجی اسکول کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے بچی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق صوابی کے ایک گاؤں میں نجی اسکول کی طالبہ نے رپورٹ درج کروائی ہے کہ اسکول چوکیدار نے صفائی کے بہانے کمرے میں بلاکر زیادتی کی۔
12سالہ متاثرہ بچی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔