• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بیٹرز آف کلر دکھائی دیں، اس کی دو وکٹیں 18 رنز پر گر گئیں، اس کے بعد بیتھ مونی نے 44 اور تاہلیہ میک گرا نے 27 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔

ایلیسا پیری نے بھی 31 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن آسٹریلوی ٹیم پانچ وکٹ پر 134 رنز بنا سکی۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بھی پہلی وکٹ تو 25 رنز پر گر گئی، لیکن پھر اینیکی بوش نے کپتان لارا کا خوب ساتھ دیا، دونوں نے اسکور 121 تک پہنچا دیا۔

کپتان 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، لیکن اینیکی رنز بناتی رہیں اور اٹھاریں اوور میں اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ کی فتح کے ساتھ فائنل میں پہنچا دیا۔ اینیکی 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ 

ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے شارجہ میں ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید