• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی تیاریاں مکمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آئینی ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کی پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم منظوری کے لیے پہلے سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کی صورت میں آئینی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسی پیش نظر قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس اب آج دن11 بجے کے بجائے شام 6 بجے ہوگا۔

دوسری جانب مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پر حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے ہیں، آئینی ترمیم میں آئینی عدالت نہ آئینی بینچ، بلکہ آئینی ڈویژن کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیمی مسودہ 12 صفحات اور 24 نکات پر مشتمل ہے، نئے آرٹیکل 191 اے میں سپریم کورٹ میں ’’آئینی ڈویژن‘‘ کا قیام، ججز کی تعداد جوڈیشل کمیشن مقرر کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید