• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کیخلاف فتح کے بعد مریم نواز کا پاکستان ٹیم کیلئے پیغام

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلڈن ٹیم گرین ویلڈن۔

انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان ٹیم کو مبارک باد دی ہے اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو سراہا ہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

3 ٹیسٹ کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید