وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ان کی زاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا، متفق ہونا، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں، انہوں نے وہی کرنا ہے جو پچھلے دس سال سے کرتے آرہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آج بھی انہوں نے وہاں کچھ اور باتیں کی ہیں اور بہانہ بنایا ہے کہ مشاورت کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے مولانا صاحب کو چکر دیں، مگر اس طرح مولانا کو دھوکہ دینا ان کے بس کا روگ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے، امید ہے مولانا فضل الرحمان پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان آج اجلاس میں ضرور آئیں گے اور ووٹ دیں گے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کابینہ کی رائے تھی جس مسودہ پر مولانا کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے وہ پیش ہو، متفقہ مسودہ سامنے نہ آنے کی صورت میں حکومتی مسودہ پیش کرنے کی رائے موجود ہے۔