• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں جرائم پیشہ عناصر لوگوں سے یومیہ 3 ملین پونڈز کا فراڈ کرنے لگے

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) بینکنگ انڈسٹری کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال دھوکہ دہی کے واقعات میں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جرائم پیش افراد روزانہ تین ملین پونڈز کا فراڈ کر رہے ہیں۔ صرف اس سال کی پہلی ششماہی میں 572ملین پونڈز کا نقصان پہنچایا۔ جب کوئی صارف آن لائن ادائیگی کرتا ہے تو اسے ادائیگی کی تصدیق کے لئے صرف ایک دفعہ استعمال والا پاس ورڈ دیا جاتا ہے اور جعلساز خصوصی طور پر اسی کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایک شخص نے بتایا کہ کس طرح صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر اس کے کاروباری اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 65ہزار پونڈ نکال لئے گئے۔ علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر لوگوں کو ایک جائز کمپنی، بینک یا بزنس مین ہونے کا تاثر دے کر اپنی اشیاء فروخت کرتے ہیں جب کہ درحقیقت ان کا کوئی وجود ہی نہیں ہوتا۔ قبل ازیں فراڈ کے ایسے کیسز میں زیادہ تر بینکوں کے صارفین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے رضاکارانہ طور پر دستخط کر رکھے ہیں جبکہ اب 17اکتوبر سے بینکوں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایپ فراڈ کا شکار افراد کو 85ہزار پونڈ تک کی رقم 5دنوں کے اندر اندر ادا کریں۔ بینکوں نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی کے یہ واقعات برطانوی معیشت کے لئے ایک بڑا خطرہ ہیں چنانچہ حکومت ا یسے فراڈ کے خاتمے کے لئے فوری تعاون اور خصوصی اقدامات کرے۔

یورپ سے سے مزید