• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمسٹرڈیم، حاجی ادریس کے بیٹے حنزلہ احمد کی دعوت ولیمہ کی تقریب

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ، ایمسٹرڈیم کے معروف بزنس مین سیاسی سماجی شخصیت چوہدری مشتاق احمدکے بھتیجے حاجی ادریس احمد کے بیٹے اور چوہدری سہیل احمد کے چھوٹے بھائی حنزلہ احمد کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی۔ تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ ہالینڈ کے شہروں روٹرڈیم، دی ہیگ، بریڈا، ایمسٹرڈیم، یورپ کے اہم ممالک بلجیم، جرمنی، اسپین، فرانس، یو کے اور امریکہ سے بڑی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ہالینڈ کی پاکستانی ایمبیسی میں تعینات سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ تھے جبکہ فرسٹ سیکرٹری ناصر جمال، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے چیئرمین محمد ارشد، صدر انور ثاقب، پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل منظور، سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، جامعہ مسجد غوثیہ کے نائب صدر ملک مسعود الرحمٰن، انگلینڈ سے محمد محسن، کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر، سماجی شخصیت سارا احمد، جامعہ مسجد الکرم کے صدر چوہدری مختار حسین، فیصل نثار، انگلینڈ سے محمد محسن، میمن ارگنائزیشن یورپ کے نائب صدر محمد انور میمن، محمد شاہد قاری، جامع مسجد غوثیہ کے امام و خطیب حضرت مولانا علامہ محمد عمران قادری جیلانی، صدیق امانت، محمد نواز چوہدری اف چکوال، چوہدری محمد صفدر، راجہ امتیاز سمیت بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء نے چوہدری مشتاق احمد کو ان کے بھتیجے اور چوہدری سہیل احمد کو ان کے چھوٹے بھائی کی شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یورپ سے سے مزید