• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان صحت یاب، میدان میں اترنے کیلئے تیار

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بائیں ہاتھ کے اوپنر بیٹر محمد ذیشان صحت یاب ہوگئے ہیں اور قائد اعظم ٹی 20کپ میں بلوچستان ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔وہ گزشتہ تین ماہ سے بائیں بازو کی انجری اور پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ محمد ذیشان ڈاکٹرز کی طرف سے ایونٹ کھیلنے کی اجازت کے منتظر ہیں اور فٹ قرار دیئے جانے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل وقت میں بھرپور دعاؤں اور نیک تمناؤں سے بھرپور حوصلہ دیا۔ قومی کپتان نے علاج معالجے کے تمام اخراجات کی ذمےداری اٹھانے پر الکرم ٹاول انڈسٹریز اور چیئرمین ریحان چاولہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو کہ ایشین چیمپئن ٹیم کے سرپرست بھی ہیں ۔ یاد رہےکہ محمد ذیشان کی قیادت میں پاکستان نے دو مرتبہ ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید