کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ گھر کے سربراہ محمد فاروق کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بلال قتل کیس میں ملوث ہے، ملزم نے گزشتہ روز قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ والد اپنے بیٹے کو مقدمے میں نامزد کرانا نہیں چاہ رہا۔