• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے عمل میں شامل ہوتی تو بہتر ہوتا، مصدق ملک

وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف آئینی ترمیم کے عمل میں شامل ہوتی تو بہتر ہوتا۔

سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مصدق ملک نے کہا کہ ’انشاء اللّٰہ یہ ترمیم قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوجائے گی‘۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے پراسس میں شامل تو رہی لیکن ووٹ نہیں دیا، اگر تحریک انصاف بھی اس عمل میں شامل ہوتی تو بہتر ہوتا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ کا اختیار بھی پی ٹی آئی کو دیا، بہت سے دنوں سے آپ سن رہے تھے کہ فلاں کو پکڑ لیا ہارس ٹریڈنگ ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دیکھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران تشریف لائے اور گیلری میں موجود تھے۔

مصدق ملک نے کہا کہ بہت سی ترامیم کو تبدیل کرنے کے بعد اتفاق رائے سے مسودہ تیار کیا گیا، ان ترامیم کی ضرورت تھی ورنہ اتنی وسیع مشاورت نہ کرتے۔

قومی خبریں سے مزید