سینیٹ سے منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں 5 آزاد ارکان پہنچ گئے۔
ایوان میں پہنچنے والوں میں چودھری الیاس، عثمان علی، مبارک زیب، ظہور قریشی اورنگزیب کھچی شامل ہیں۔
پانچوں ارکان پی ٹی آئی کی حمایت سے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم کیلئے حکومتی اتحاد کو 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومتی اتحاد 211 ارکان پر مشتمل ہے۔
حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 111، پیپلز پارٹی کی 69 نشستیں ہیں، حکومتی بینچز پر ایم کیو ایم 22، ق لیگ 5، آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں جبکہ مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔