کوکونٹ ……
ہمارے ملک میں موبائل فون کو بیکن کہا جاتا ہے۔
ہر شخص ایسے استعمال کرتا ہے،
گویا طالب علم کے ہاتھ میں علم کی شمع ہو،
میرے دوست سیزر نے بتایا۔
ہم ایک بین الاقوامی سیمینار میں شریک تھے۔
ایک اور ساتھی امینڈا نے کہا،
ہمارے ملک میں موبائل فون کو کی کہا جاتا ہے۔
ہر شخص ایسے استعمال کرتا ہے،
جیسے سیکھنے والے کے ہاتھ میں کام یابی کی کنجی ہو۔
پھر میرے منہ سے نکلا،
ہمارے ملک میں موبائل فون کو کوکونٹ کہا جاتا ہے۔
ہر شخص ایسے استعمال کرتا ہے،
گویا بندر کے ہاتھ میں ناریل ہو۔