• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میںہائی کورٹ بنچ نہ بنانا عدالتی قتل ہے‘ خداداد کلیار

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے صدر خداداد کلیار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا میں ہائی کورٹ کا بنچ نہ بنانا عدالتی قتل اور سرگودھا ڈویژن کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اس فیصلےنے تمام حقائق نظر انداز کر کے وکلاء کا حق چھینا ہے۔ اب بات سمجھ آئی کہ حکومت وقت کی پالیسیوں کا ہی تسلسل کیسے قائم کیا گیا ہے۔ ہر حالت میں ہی لاہور کو نوازنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے حصول کیلئے جس حد تک جانا پڑا ہم جائیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔ آج دن 11بجے ڈسٹرکٹ بارمیں ڈویژن بھر کی بارز کااجلاس ہو گا ۔
تازہ ترین