• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

عدالت نے فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید