• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری ملکی تاریخ میں سنگِ میل ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ـــ فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ـــ فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ متفقہ طور پر 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرنا ملک کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔

سردار سلیم حیدر نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ صدر زرداری، بلاول بھٹو، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید