• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس، اٹارنی جنرل طلب

سپریم کورٹ—فائل فوٹو
سپریم کورٹ—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کی۔

دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا موسمیاتی تبدیلی کے چیئرمین کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اٹارنی جنرل گزشتہ رات مصروف رہے اس لیے نہیں آئے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کہ اب تو ساری مصروفیت ختم ہو چکی ہو گی؟

اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کی سماعت 2ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں۔

قومی خبریں سے مزید